ایک نیوز :قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق متنازع گفتگو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی جسےسوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق عبدالرزاق نے گزشتہ روز ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران ایشوریا رائے کی مثال دیتے ہوئے ان کےحوالے سے نامناسب بات کہی، جس کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ میں عبدالرزاق کو کرکٹرز کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
ان کے ہمراہ اسٹیج پر سابق کپتان شاہد آفریدی اور فاسٹ باؤلر عمر گل بھی موجود تھے۔عبدالرزاق کرکٹرز کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کسی بھی معاملے کو اس وقت ہی بہتر کیا جا سکتا ہے جب کہ مسئلے کو حل کرنے کی نیت کرلی جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی مسئلے کو حل کرنے کی نیت ہوگی تو وہ مسئلہ حل ہوگا۔
اگر آپ کی سوچ یہ ہے کہ میں اس وجہ سے شادی کروں کہ نیک بچا پیدا ہو تو یہ نہیں ہوسکتا ، پہلے آپ کو اور ہمیں نیت ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے یونس خان کی نیت ٹھیک تھی اس لیے کامیاب ہوئے ۔ عبد الرزاق
— ٰImran Siddique (@imransiddique89) November 13, 2023
????????pic.twitter.com/U7kDOvAnmR
ساتھ ہی عبدالرزاق نے مثال دی کہ اگر آپ کی نیت ہوگی کہ آپ ایشوریا رائے سے شادی کرلیں اور پھر وہاں سے نیک بچہ پیدا ہو تو یہ نہیں ہوسکتا۔عبدالرزاق کی جانب سے ایشوریا رائے کا نام لینے اور ان کے حوالے سے نامناسب بات کہنے پر سابق کرکٹرز شاہد آفریدی اور عمر گل بھی مسکراتے اور تالیاں بجاتے ہیں۔مذکورہ ایونٹ چند روز قبل کراچی میں منعقد کیا گیا تھا، جہاں 2009 کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فاتح قومی ٹیم کو بلایا گیا تھا۔
Shamefull Disgusting
— Waleed Rauf (@WaleedRauf20) November 13, 2023
Ye hai hamaray Senior Players Hud hai
Bhai Ap kese Aishwariya Rai ko degrade kar sakte ho Cricketer ho Cricket me reh kr example de
and Dukh is cheez ka kisi ex cricketer ne roka bi nae ye kya bol diya#Abdulrazzaq
pic.twitter.com/7juuK8RwG0
عبدالرزاق کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور زیادہ تر لوگوں نے ان کی ذہنیت پر حیرانی کا اظہار کیا کہ کس طرح ایک سابق کرکٹر اتنی کم عقلی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔
#AbdulRazzaq :
— Kadak (@kadak_chai_) November 14, 2023
"Don't expect a kid with morals,
if you wish to marry Aishwarya Rai"
& other Pakistani players cheering for this statement ????
You promised can't even qualify to even stand like bhikari infront of their house pic.twitter.com/CFuQHn6FQB
سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ عبدالرزاق انٹرنیشنل کرکٹر رہے ہیں، انہوں نے دنیا کے درجنوں ممالک کے دورے کیے اور وہ ہر رنگ، نسل اور صنف سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملے لیکن اس کے باوجود انہوں نے ایشوریا رائے کا نام لے کر نامناسب بات کہی، جس پر حیرانی ہوئی۔بعض افراد نے عبدالرزاق کی بات پر ہنسنے اور تالیاں بجانے پر شاہد آفریدی اور عمر گل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
This is the mentality of our cricketers. Shame on you #AbdulRazzaq for commenting on #AishwaryaRai
— Arzoo Kazmi|आरज़ू काज़मी | آرزو کاظمی | ????????✒️ (@Arzookazmi30) November 14, 2023
Shameful example given by #AbdulRazzak pic.twitter.com/iENn1H6DWV
دوسری جانب سابق کرکٹرز نے بھی اس کی شدید مذمت کی ۔شعیب اختر نے بھی ان کی متنازع گفتگو کی شدید مذمت کی ۔