ایک نیوز: انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیشن (آئی بی سی سی) نے ملک بھر میں گریڈ سسٹم متعارف کرادیا۔
آئی بی سی سی کے تحت میٹرک اور انٹر امتحانات میں گریڈ سسٹم متعارف کرایا ہے۔ چیئرمین آئی بی سی سی غلام علی ملاح کے مطابق 2024 میں نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کو نمبرز کے بجائے گریڈ دیا جائے گا۔
غلام علی ملاح کا کہنا تھاکہ دنیا بھر میں گریڈ سسٹم موجود ہے، بچوں کو نمبرز کی دوڑ سے نکال کر انہیں اچھی تعلیم دینی ہے۔ نمبرز سسٹم کے متبادل گریڈنگ سسٹم طلبہ کیلئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔
ملک میں میٹرک اور انٹر میں گریڈ سسٹم متعارف
Nov 14, 2023 | 20:42 PM