دبئی ایئرشومیں پہلی بارپاک فضائیہ کے جے ایف 17بلاک تھری طیاروں کی شرکت

Nov 14, 2023 | 20:28 PM

ایک نیوز:پی اے ایف کی زیرنگرانی مقامی طورپرتیار انتہائی جدیدجے ایف17تھنڈربلاک تھری لڑاکاطیارے فضائی صنعت کے باوجود دبئی ایئرشو2023میں ورسٹائل سپرمشتاق طیارے سمیت شریک ہیں۔

دو سال کے وقفے سے ہونے والا دبئی ایئر شو دنیا بھر کے ہوا بازی کے دلدادہ دفاعی اور کمرشل صنعت کے نمائندوں کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کرنے اور عالمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔

 پی اے ایف کے مطابق، میگا فضائی میلہ 13 نومبر سے 17 نومبر تک جاری رہے گا اور یہ پہلی بار JF-17 تھنڈر بلاک 3 طیارے کی ایک بین الاقوامی ایئر شو میں نمائش کا موقع فراہم کررہاہے، جو پاکستان کی جدت اور ہوا بازی میں بہترین کارکردگی کے عزم کی علامت ہے۔فضائی وفد کی تاریخی شرکت پی اے ایف کے لیے ایک اہم سنگ میل بھی ہے، جو اسکے عالمی سطح پر جدید ترین ہوابازی کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے عز م کو ظاہر کرتی ہے۔

مسابقانہ صلاحیتوں کے مالک،JF-17 تھنڈر بلاک 3 لڑاکا جیٹ جدید فضائی جنگی ٹیکنالوجی کے عروج کا مظہر ہے۔ جدید ایویونکس، بہتر ہتھیاروں اور اختراعی الیکٹرونک وارفیئر سسٹمز سے لیس JF-17 بلاک 3 اعلیٰ فضائی چال چلنے، اسلحے کی وسیع رینج سے مسلح اور بہترین جنگی صلاحیتوں کا حامل ہے۔

  پاکستان کی فضائی افواج کی دبئی ایئر شو میں شرکت ادارے کے اس مقامی طور پر تیار کردہ کامیاب ہوابازی کے عجوبے پر مبنی منصوبے پراعتماد کی نشاندہی ہے، جو دفاعی صنعت میں خود انحصاری کو فروغ دینے کے پاکستان کے مصمم ارادے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 پی اے ایف اس میلے میں سپر مشاق طیاروں کی بھی نمائش کر رہا ہے، جو اپنی غیر معمولی تربیتی صلاحیتوں اور استعداد کے لیے جانا جاتا ہے۔فضائی افواج کے مطابق یہ مضبوط اور قابل اعتماد تربیتی طیارہ پی اے ایف کے لاتعداد پائلٹوں کی مہارت کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت سپر مشاق ایک قابل اعتماد ٹرینر طیارے کے طور پر بین الاقوامی شناخت حاصل کر چکا ہے۔

پی اے ایف نے کہا کہ دبئی ائیر شو میں شرکت اسکے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے اور علاقائی استحکام کو فروغ دینے کی کوششوں کو بڑھانے، طاقت کے ذریعے امن کے حصول اور ہوا بازی کی صنعت میں ایک ذمہ دار عالمی کھلاڑی کے طور پر اس کے کردار کا عکاس ہے۔
 

مزیدخبریں