جام کمال سمیت 30 اہم سیاسی شخصیات ن لیگ میں شامل

جام کمال سمیت 30 اہم سیاسی شخصیات ن لیگ میں شامل
کیپشن: جام کمال سمیت 30 اہم سیاسی شخصیات ن لیگ میں شامل

 ایک نیوز :قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے ملاقات کے بعد سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال  سمیت30 اہم سیاسی شخصیات ن لیگ میں شامل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق  بلوچستان عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد اُن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، سابق رکن اسمبلی سلیم کھوسہ، نور محمد دمڑ، بابہ بلیدی، سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کیتھران، محمد خان لہڑی، سردار مسعود لونی نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔
علاوہ ازیں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما فائق جمالی، شعیب شیروانی، عاصم گرد، سردار عاطف سنجرانی، سابق سینیٹر زاشوک کمار، سید الحسن مندو خیل، چنگیز مری، رامین محمد، دوستین ڈومکی، مجیب محمد، زینت شاہوانی، خان محمد جمالی سمیت دیگر نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔
نوازشریف کی کوئٹہ میں باپ، نیشنل پارٹی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے قائدین سے ملاقاتیں ہوئیں۔ جس میں شہباز شریف، مریم نواز، پرویز رشید اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ سیاسی قائدین نے بلوچستان آمد اور ملاقات کرنے پر نوازشریف کا شکریہ بھی ادا کیا اور ملکی ترقی کیلیے نواز شریف کی سوچ و عزم کی تعریف کی۔