قبولہ،سکول وین میں آتشزدگی،بچوں کو بحفاظت نکال لیاگیا

قبولہ،سکول وین میں آتشزدگی،بچوں کو بحفاظت نکال لیاگیا
کیپشن: Qubla, fire in school van, children evacuated safely

ایک نیوز :قبولہ گولہ چوک میں شاہین پبلک سکول کے سامنے سکول وین میں آتشزدگی،بچوں کو بحفاظت باہرنکال لیاگیا۔

وین قبولہ کے مختلف گاؤں سےبچوں کو سکول پہنچاتی تھی ۔18 بچے وین میں بیٹھے ہی تھے کہ ایل پی جی سلنڈر کی لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھی ،مقامی لوگوں کو شیشے توڑ کر بچوں کو باہر نکالا جبکہ گاڑی مکمل طورپرجل گئی۔

بچوں کو گاڑی سے باہرنکالنےکے دوران 3شہری زخمی ہو گئے جنہیں قبولہ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔