ووٹ کو عزت دو بیانیہ اپریل 2022 میں ختم ہو گیا تھا،اگلا وزیراعظم رائیونڈ سے ہوگا ، عطا تارڑ

Nov 14, 2023 | 18:59 PM

ایک نیوز : مسلم لیگ ن کے رہنماء عطا تارڑنے کہا ہے کہ  ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اپریل 2022 میں ختم ہو گیا تھا، اگلا وزیراعظم رائے ونڈ سے ہی ہوگا۔ 

تفصیلات کےمطابق  الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عطاتارڑ نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کا مقصد ادارہ ایک شخص کی حمایت میں کھڑا تھا، اپریل میں ادارے کے سربراہ نے کہا ہم نیوٹرل ہو گئے ہیں، ہمارا مطالبہ تو ختم ہو گیا ہم یہی چاہتے نھے کہ ادارے نیوٹرل ہو جائیں،ان کا کہناتھا کہ چئیرمین پی ٹی آئی والا تجربہ ناکام ہو گیا، ہم نے ملک کو بحرانوں سے نکالا، ملک کو معاشی ترقی کے دھارے پر گامزن کیا، ہم ترقی کے ایجنڈے کو ہی آگے لے کر چلیں گے، شاہد خاقان عباسی سے اتنے اختلافات نہیں وہ پارٹی چھوڑیں یا نئی پارٹی بنائیں،وہ  کہہ چکے ہیں الیکشن نہیں لڑیں گے۔ پی پی پی سے بھی اختلافات اتنے شدید نہیں کہ دوبارہ بات نہ ہو سکے،الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کولیول پلئینگ فیلڈ ملے گی۔

عطا تارڑنے مزید کہا کہ  میاں نواز شریف پراجیکٹ لانچ نہیں کیا گیا، عمران پراجیکٹ کیلئے نواز شریف کو سزائیں دی گئی،نواز شریف واحد ملزم تھےجن  کا کیس نیب روزانہ لگتا تھا، نیب سپیڈ ٹرائل کا مقصد 2018 الیکشن سے قبل نواز شریف کو سزا دلانا تھا، نواز شریف کسی پراجیکٹ کے تحت واپس نہیں آئے،کسی مجرم کو لیول پلینگ فیلڈ نہیں ملنی چاہئے، جب ایک صحافی نے عطاتارڑ سے سوال کیا کہ کیا مولانا فضل الرحمان کو دوبارہ سیاسی پیشوا بنا رہے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ  مولانا فضل الرحمان سے قیادت کو بات کرنی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے اچھے تعلقات ہیں، فرح گوگی نے آج 5 ارب کا نوٹس بھیجا ہے، مجھے نہیں پتہ فرح گوگی نے ارب ع سے لکھا ہے یا الف سے۔

مزیدخبریں