کوئٹہ میں نوازشریف،شہبازشریف کاایک جیسا لباس توجہ کا مرکز

Nov 14, 2023 | 18:41 PM

ایک نیوز :سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور شہباز شریف جب کوئٹہ پہنچے تو دونوں بھائیوں نے ایک جیسا لباس پہن رکھا تھا۔

دونوں سابق وزرائےاعظم بھائیوں نے آسمانی رنگ کی شلوار قمیض کے اوپر نیوی بلیو کلر کی واسکٹ پہنی ہوئی تھی۔جبکہ میاں نوازشریف نے اسکارف لے رکھا تھا  اور منہ پر ماسک تھا تاہم شہباز شریف نے اسکارف نہیں پہنا ہوا تھا۔
تاہم جب ہوٹل پہنچنے کے بعد اہم رہنماؤں سے ملاقا ت کے لئے پہنچے تو شہباز شریف سوٹ میں ملبوس تھے جبکہ میاں نواز شریف نے بدستور آسمانی رنگ کی شلوار قمیض اور واسکٹ پہن رکھی تھی ۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف 2 روزہ دورے پر بلوچستان کے شہر کوئٹہ پہنچے جہاں وہ اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ 

مزیدخبریں