190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس: عمران خان کے جیل ٹرائل کی منظوری

190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس: عمران خنا کے جیل ٹرائل کی منظوری
کیپشن: 190 million pounds corruption case: Imran Khanna's jail trial approved

ایک نیوز: حکومت نے 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں عمران خان کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قانون کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف نیب کے 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس کی سماعت جیل ہی میں کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ 

قبل ازیں وزارت قانون نے جیل ٹرائل سے متعلق سرکولیشن سمری وزیراعظم کوارسال کی تھی ۔سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت جیل میں کیے جانے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی، جس کے بعد وزارت قانون نے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کی منظوری کی درخواست چیئرمین نیب نے کی تھی۔

نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں جج محمد بشیر کریں گے، جس میں نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔