عبوری قومی سلیکشن کمیٹی تحلیل، قومی ٹیم کا انتخاب نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی

عبوری قومی سلیکشن کمیٹی تحلیل، قومی ٹیم کا انتخاب نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی
کیپشن: Interim National Selection Committee Dissolved, National Team Selection will be done by New Selection Committee

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عبوری قومی سلیکشن کمیٹی تحلیل کردی گئی ہے۔ جس کے بعد اب دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا انتخاب نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے سینیئر کرکٹرز سے قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے توصیف احمد کی سربراہی میں قائم عبوری سلیکشن کمیٹی تحلیل کردی ہے۔ جس کے بعد نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دینے کےلئے مشاورت جاری ہے۔

قومی سلیکشن کمیٹی کا جلد اعلان متوقع:

ذرائع کے مطابق دورہ آسڑیلیا کے لئے قومی ٹیم کا انتخاب نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ انضمام الحق کے بطور چیف سلیکٹر مستعفی ہونے کے بعد دیگر اراکین کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

جس کے تحت سینئر اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے عبوری سربراہ توصیف احمد اور وجاہت اللہ واسطی کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ آئندہ چند گھنٹوں میں بورڈ جونیئر اور سینئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہوں کا باقاعدہ اعلان کریگا۔

ذکاء اشرف سے سینئر کرکٹرز کی قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات: 

چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے سینئیر کرکٹرز کی قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات جاری ہے۔ سینئر کھلاڑیوں سے مشاورت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے یونس خان، محمد حفیظ، سہیل تنویر اور مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کی ملاقات جاری ہے۔ ملاقات میں مختلف کرکٹ کے امور پر مشاورت ہوگی۔

سلیکشن کمیٹی سے متعلق بھی سینئیر کرکٹرز سے مشاورت کی جائے گی۔ سینئر کرکٹرز سے مشاورت میں نئے کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک کے پرفارمرز سے متعلق بھی بات چیت کی جاٸے گی۔