ویب ڈیسک : آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلے سیمی فائنل سے قبل ٹکٹس کی بلیک میں فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بدھ کے روز کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل سے قبل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹس کی بلیک میں فروخت کرنے والے آکاش کوٹھاری نامی شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس نے کوٹھاری ملاڈ میں واقع اسکی رہائشگاہ سے گرفتار کیا، ملزم مختلف واٹس ایپ گروپس میں ٹکٹس 25 ہزار سے 2.5 لاکھ روپوں تک بلیک میں فروخت کررہا تھا، جو ٹکٹ کی اصل قیمت سے 4 سے 5 گنا زیادہ ہے۔
ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 420 اور 511 کے تحت دھوکہ دہی کے الزامات درج کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے ٹکٹس بلیک میں فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں۔