ایک نیوز: شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشت گردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہونے والے تھرپارکر کے 19 سالہ سپاہی محمد سہیل شہید اور مردان کے 25 سالہ سپاہی عبداللہ شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشت گردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہونے والے شہداء کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کردی گئی۔
تھرپارکر کے 19 سالہ سپاہی محمد سہیل شہید اور مردان کے 25 سالہ سپاہی عبداللہ شہید نے میر علی میں جام شہادت نوش کیا۔ نماز جنازہ کے بعد شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی افسران، شہداء کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ترجمان کے مطابق یہ قربانیاں مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔