پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے کا بھائی گرفتار

Nov 14, 2023 | 12:48 PM

 ایک نیوز : ضلع پاکپتن سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری نعیم ابراہیم کے بھائی چوہدری عامر کو گرفتار کر لیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق سابق ایم پی اے کے بھائی چوہدری عامر ابراہیم کے خلاف انٹی کرپشن میں مقدمات درج ہیں عامر ابراہیم 

روڑ بلاک کرنے اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

 ذرائع کے مطابق چوہدری عامر ابراہیم کو پاکپتن سے لاہور جاتے پتوکی ٹول پلازہ پر پولیس نے گرفتار کیا۔ پولیس تھانہ سٹی  کی ٹیم عامر ابراہیم کو پتوکی پولیس سے لینے لاہور روانہ ہوگئی ہے۔

 یادرہے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چوہدری نعیم ابراہیم پر بھی توڑ پھوڑ اور اینٹی کرپشن کے مقدمات درج ہیں تاہم وہ 9 مئی کے واقعات کےبعد بیرون ملک مفرور ہیں۔

مزیدخبریں