ایک نیوز: پنجاب میں 9ماڈل زرعی سنٹرز کے قیام کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے حتمی پلان طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ماڈل زرعی سنٹرز کے قیام کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء کو اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں قائم ماڈل زرعی سنٹر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
ڈویژنل سطح پر ماڈل زرعی سنٹرز میں کاشتکاروں کو تمام سہولتیں ایک چھت تلے میسر ہوں گی۔ ماڈل زرعی سنٹرز میں کسان کو بیج، کھاد، پیسٹی سائیڈ، زرعی مشینری و آلات فراہم کیے جائیں گے۔ پھل و سبزیاں اور دیگر اجناس کی مارکیٹنگ اور سٹوریج کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔ ڈویژن کے بعد اضلاع میں بھی مرحلہ وار پروگرام کے تحت ماڈل زرعی سنٹرز قائم کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کاشتکاروں کوتمام تر سہولتیں ایک چھت تلے فراہم کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ماڈل زرعی سنٹرز کے قیام کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء کو اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں قائم ماڈل زرعی سنٹر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
صوبائی وزیر صنعت وزراعت ایس ایم تنویر، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری زراعت، زرعی ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی۔