ایک نیوز: اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں محمد خان بھٹی کو غیر قانونی پرنسپل سیکرٹری تعینات کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پرویز الہی کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کل 15 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔
پراسیکیوشن نے بتایا کہ مقدمہ کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمے کا ریکارڈ کل طلب کر لیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔
یاد رہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے پرویز الہی سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔