ایک نیوز: پی ٹی آئی کو کارنر میٹنگ کرنے کی اجازت دینے کے معاملے میں اہم پیشرفت۔ لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنرز کو حکم دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو کارنر میٹنگ کی اجازت دینے پر فیصلہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر نجفی نے ایڈووکیٹ زبیر کسانہ کی درخواست پر سماعت کی۔
وکیل درخواستگزار کا کہنا تھا کہ ہم نے 5 ضلعوں میں پی ٹی آئی کی کارنر میٹنگز کی اجازت مانگی تھی، ڈپٹی کمشنرز نے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈپٹی کمشنرز کو درخواست منظور کرنے کی ہدایت جاری کرے۔
عدالت نے تمام ڈی سیز کو درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔