ایک نیوز:قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر بلوچستان پہنچ گئے ہیں۔جہاں وہ اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
اس سے قبل ترجمان مسلم لیگ نے مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف 2 روزہ دورے پر آج بلوچستان روانہ ہوں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹ) پر جاری کردہ پیغام میں مریم اورنگزیب نے لکھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور پارٹی صدر شہباز شریف آج کوئٹہ روانہ ہوں گے۔ سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف اور دیگر پارٹی رہنما بھی ہمراہ ہوں گے۔
21 اکتوبر کو وطن واپسی کے بعد قائد نواز شریف پہلی بار بلوچستان آ رہے ہیں۔ جہاں وہ سیاسی قائدین سے اہم ملاقاتوں کے علاوہ پارٹی کے اہم تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ میاں نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور ائیرپورٹ سے کوئٹہ روانہ ہونگے۔ میاں نواز شریف کا 2017 کے بعد یہ پہلا دورہ بلوچستان ہے۔
اسلام آباد ۔۔سابق وزیراعظم نواز شریف کا دورہ کوئٹہ
نوازشریف کی آمد، صادق سنجرانی کوئٹہ روانہ:
چیئرمین سیںیٹ صادق سنجرانی کوئٹہ روانہ ہوگئے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کا وفد آج سہ پہر نواز شریف سے ملاقات کرے گا۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور دیگر رہنما شامل ہونگے۔
وفد میں باپ پارٹی کے صدر خالد مگسی ، سیکرٹری جنرل منظور کاکڑ اور دیگر رہنما بھی ہونگے۔ بلوچستان عوامی پارٹی آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کرے گی۔ ن لیگ اور باپ پارٹی کے درمیان ائندہ سیاسی اتحاد پر بھی بات چیت ہوگی۔