ایک نیوز: لاہور ہائی کورٹ نے قیام پاکستان سے لیکر اب تک توشہ خانہ کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے خلاف درخواست پر درخواستگزار کے وکیل کو تیاری کی مہلت دے دی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے 1947 سے لیکر اب تک کی توشہ خانہ کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے خلاف شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔
جسٹس عاصم حفیظ نے درخواستگزار کے وکیل سے کہا کہ آپ کو انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنی چاہیے تھی، آپ کو 2 روز کی مہلت دے دیتے ہیں، آپ مزید تیاری کرلیں۔
بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کے لئے مزید مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 16 نومبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔