صوابی: اسدقیصر 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

صوابی: اسدقیصر 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے
کیپشن: Swabi: Asad Qaiser on 2-day physical remand for anti-corruption

ایک نیوز: سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔ جس کے بعد انہیں اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے اسد قیصر کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ جسے عدالت نے نامنظور کرتے ہوئے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مںظور کرلیا۔ 

سابق اسپیکر کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد خلیل خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ انہیں گزشتہ رات اسلام آباد سے صوابی منتقل کیا گیا تھا۔ 

اسد قیصر نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ اللہ کو جو منظور ہوا ہم امید اچھے کی رکھتے ہیں۔ میں تحریک انصاف میں ہوں اور رہوں گا۔ 

یاد رہے کہ اسدقیصر پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کےلئے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے۔ اسدقیصر کو 3 نومبر کوبنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ سے پولیس اور اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا تھا۔