لاہور: ڈولفن فورس پر فائرنگ کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

لاہور: ڈولفن فورس پر فائرنگ کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کیپشن: Lahore: The suspect who fired at Dolphin Force was killed in an alleged police encounter

ایک نیوز: لاہور کے علاقے مناواں میں ڈولفن فورس پر فائرنگ کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔ ملزم کی شناخت بلال لوہار کے نام سے ہوئی ہے۔ 

پولیس کے مطابق ملزم بلال لوہار مختلف وارداتوں میں 4 افراد کو قتل کر چکا تھا۔ قتل،اقدام قتل اور پولیس مقابلوں میں مطلوب سابقہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری ڈاکو محمد بلال لوہار اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ 

ڈاکو محمد بلال گرفتار ہونے کے بعد ریمانڈ پر پولیس حراست میں تھا۔ سی آئی اے کینٹ پولیس برآمدگی کے لیے مناواں لے جا رہی تھی۔ ڈاکو بلال لوہار کے دیگر ساتھیوں نے ملزم کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ڈاکو بلال اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے پولیس حراست میں ہلاک ہوگیا۔

یاد رہے کہ ملزم نے چند روز قبل مناواں میں ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔