پریذیڈنٹ ترکیہ پولو کپ 2023ء کے مقابلے اختتام پذیر 

Nov 14, 2023 | 09:11 AM

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: پریذیڈنٹ ترکیہ پولو کپ 2023 ء کے مقابلے6 تا 12 نومبر تک راولپنڈی گیریژن پولو کلب میں منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں میں راولپنڈی، اسلام آباد اور کوئٹہ کی 5 ٹیموں نے شرکت کی۔

راولپنڈی گیریژن پولو کلب 1955 ء سے بلاتعطل پریذیڈنٹ ترکیہ پولو کپ مقابلوں کی میزبانی کر رہا ہے جو پاک ترک  75 سالہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

یاد رہے کہ 2017ء میں ترکیہ کے صدر نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کی وجہ سے پریذیڈنٹ ترکیہ پولو کپ کے مقابلوں کو ری شیڈول کرتے ہوئے انہیں 29اکتوبر 2018ء کو منعقد کیا گیا تھا جو ترکیہ کا 94واں قومی دن تھا۔

ایونٹ کا فائنل”Security 2000“اور”S H Rizvi“ٹیموں کے درمیان 12 نومبر کو کھیلا گیا جس میں ”Security 2000“ کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔

پریذیڈنٹ ترکیہ پولو کپ مقابلوں کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ترکیہ کے پاکستان میں سفیر مہمت پیکاسی تھے جبکہ ان کے علاقہ شمالی قبرص میں ترکیہ کے سفیر دلسات سینول کے علاوہ ترکیہ سفارتخانے کے اٹھارہ افسران بھی موجود تھے۔

غیر ملکی مہمان کے علاوہ ایونٹ کا فائنل دیکھنے والوں میں ہر مکتبہ فکر کے لوگ شامل تھے جن میں خواتین اور بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

ایونٹ میں پولو مقابلوں کے علاوہ نیزہ بازی، بینڈ کا مظاہرہ، بچوں کیلئے میوزیکل چیئر کے مقابلے بھی منعقد کئے گئے، آخر میں مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کئے۔

مزیدخبریں