ایک نیوز: ہندوستان میں دیوالی کے موقع پر عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ 12 نومبر کو دیوالی کے موقع پر ہندوستان بھر میں پٹاخوں سے فضا شدید آلودہ رہی۔
تفصیلات کے مطابق دیوالی کے موقع پر ہندوستان کے رہائشیوں کی جان شدید خطرات کا شکار رہی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہندوستان پوری دنیا میں فضائی آلودگی میں سرفہرست جبکہ دہلی فضائی آلودگی میں دنیا کا سب سے آلودہ اور گندا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ فضائی آلودگی کے باعث دہلی میں تعلیمی اداروں کو بند کیے ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا۔ دہلی میں پچھلے 40 روز سے فضائی آلودگی مزید تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
ہندوستان میں سپریم کورٹ نے پٹاخوں کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی لیکن پورے ملک میں قانون کی پاسداری نہ کی گئی۔ بھارتی عوام نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے ممنوعہ کیمیکل والے پٹاخوں کا استعمال کیا۔
فیصلے کی خلاف ورزی میں بی جے پی اور ان کے اہلکار سرفہرست ہیں۔ ہندوستانی پولیس بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کو عمل درآمد کرنے میں ناکام رہی۔ بھارت کی فضائی آلودگی نے ہمسائے ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس میں پاکستان سر فہرست ہے۔
بھارت کی شدید آلودہ فضا کا اثر لاہور پر بھی ہے۔ فضائی آلودگی کے باعث لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔