غیر قانونی افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری 

Nov 14, 2023 | 08:45 AM

ایک نیوز: 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بھی غیر قانونی افغان باشندوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت پاکستان نے غیر قانونی غیر ملکی افراد کے محفوظ انخلاء کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔

افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کے لئے دیگر اقدامات کے علاؤہ ان کی عارضی رہائش کے لئے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔

بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان شہری اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔ رضاکارانہ طور پر افغانستان واپسی کے لئے افغان باشندوں کی بڑی تعداد چمن اور طورخم بارڈر پر موجود ہے۔ 

13 نومبر کو 3239 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔ 3239 افغان شہریوں میں 892 مرد، 833 خواتین اور 1514 بچے اپنے ملک چلے گئے۔

افغانستان روانگی کے لیے 354 گاڑیوں میں 580 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

اب تک کل 223,637 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں