دھند کا راج: ملک کے میدانی علاقوں میں موٹرویز کھل گئیں

ملک کے بالائی علاقوں میں دھند کا راج، کئی مقامات پر موٹرویز بند
کیپشن: Fog reigns in the upper regions of the country, motorways closed at many places

ایک نیوز:ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث متعدد مقامات پر بند کی گئی موٹرویز کھول دی گئی ہیں۔

اس سے قبل ترجمان موٹروے پولیس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ شدید دھند کیوجہ سے موٹروے(ایم -1) رشکائی سے مین ٹال پلازہ پشاور تک بند کر دی گئی ہے۔ شدید دھند کیوجہ سے موٹروے(M-2) شیخوپورہ تا ٹھوکر نیاز بیگ تک بند کر دی گئی ہے۔

موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے۔ شہری دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ دھند کے موسم میں شہری اپنا سفر دن کی روشنی میں کرنے کو ترجیح دیں۔ 

ڈرائیورز دھند کے موسم میں گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ دھند میں تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ 

دھند کے حوالے سے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی دھند کے حوالے سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔