بیٹےسےمحبت،ماں نےقانون سےلڑنےکافیصلہ کرلیا

بیٹےسےمحبت،ماں نےقانون سےلڑنےکافیصلہ کرلیا
کیپشن: Out of love for her son, the mother decided to fight the law

ایک نیوز:7سالہ بچےکی قبرکےاردگردسےسجاوٹ کوہٹانےکاحکم ماں نےقواعدوضوابط پرعمل کرنےسےانکارکردیا۔
تفصیلات کےمطابق انگلینڈ میں ایک ماں کو سرکاری ہدایت موصول ہوئیں جس میں کہا گیا کہ وہ اپنے 7 سالہ بیٹے کی قبر کے اردگرد کی سجاوٹ کو ہٹا دیں کیونکہ یہ انتظام قواعد و ضوابط کیخلاف ہیں تاہم ماں نے اس پر عمل کرنے سے انکار کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق29 سالہ شارنا اینڈریوز کا چھوٹا بیٹا ینگ ہیری-لی اینڈریوز فروری2022 میں دمہ کے شدید دورے کے بعد انتقال کر گیا تھا۔ جس کے بعد شارنا نے اپنی جوان بیٹی کے ساتھ مل کر لکڑی سے بنی قطبے کی ایک باڑ کو ہاتھ سے پینٹ کرنے میں کئی دن گزارے جسے انہوں نے بیٹے کی قبر کے پاس لگا دیا۔
تاہم گزشتہ ماہ شارنا کو گلوسیسٹر سٹی کونسل کی طرف سے ایک خط موصول ہوا جس میں رنگین باڑ اور قبر کی سجاوٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا کیونکہ اس سے قواعد و ضوابط کیخلاف ورزی ہوتی ہے۔
والدہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کیلئے سٹی کونسل کے اس قانون سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ قبر کی سجاوٹ میرے7 سالہ بیٹے کی پُرمزاح اور خوش مزاج شخصیت کی نمائندہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ ان12 خاندانوں میں سے ایک ہیں جن سے اپنے عزیزوں کی قبروں سے سجاوٹ ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔