مونگ پھلی کی الرجی سےنجات،ماہرین نےنیاٹوتھ پیسٹ تیارکرلیا

Nov 14, 2023 | 05:44 AM

ایک نیوز:سائنسدانوں نےمونگ پھلی کی الرجی سےپریشان لوگوں کیلئےایک نیاٹوتھ پیسٹ تیارکرلیا۔
تفصیلات کےمطابق کسی بھی الرجی کاعلاج عام طورپرکسی دوائی سےکیاجاتاہےلیکن سائنسدانوں نےایک نئی تحقیق سےدانتوں میں مونگ پھلی کی الرجی کےعلاج کیلئےایک نیاٹوتھ پیسٹ تیارکیاہےجس سےدانتوں کی الرجی کاعلاج ممکن ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں نے اس ٹوتھ پیسٹ کا تجربہ ایسے32 افراد پر کیا جن کو مونگ پھلی سے الرجی تھی۔ اس ٹوتھ پیسٹ میں انتہائی قلیل مقدار میں مونگ پھلی کے وہ پروٹین رکھے گئے ہیں جو لوگوں میں الرجی کا سبب بنتے ہیں۔
تحقیق میں شریک ان32 افراد میں سے24 کوئی اصل مرکب جبکہ آٹھ کو پلیسبو (غیر نقصان دہ مادہ) دی گئی۔ وہ افراد جن کو ٹوتھ پیسٹ دیا گیا ان کو دی جانےو الی ٹوتھ پیسٹ کی مقدار میں ہر بار اضافہ کیا گیا یعنی ہر بار مونگ پھلی کے پروٹین کی مقدار میں اضافہ کیا گیا۔
تحقیق میں شرکاء نے11 ماہ تک روزانہ ایک بار دانت برش کیے۔ محققین نے دیکھا کہ اس دوران کوئی بھی فرد شدید الرجی میں مبتلا نہیں ہوا جو اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ یہ چیز گری دار میوے سے الرجی رکھنے والے افراد کے استعمال کے لیے ٹھیک ہے۔
یہ ٹوتھ پیسٹ متوازن مقدار میں نکالا جاتا ہے اور دانت بھی بالکل دیگر ٹوتھ پیسٹ کی طرح صاف کرتا ہے۔
شرکاء پر چھوٹی مقدار میں یہ مرکب افشا کرتے ہوئے ماہرین کا ماننا تھا کہ یہ ان افراد میں مونگ پھلی کھانے کی حساسیت کو بتدریج ختم کر دےگا اور ان کے الرجی میں مبتلا ہونے کے خطرات کم ہوجائیں گے۔
تحقیق کے نتائج کیلیفورنیا میں ہونے والے امیریکن کالج آف الرجی، ایستھما اینڈ امیونولوجی کے اجلاس میں پیش کیے گئے۔

مزیدخبریں