ایک نیوز:ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کانجی کمپنی کی گاڑی پرحملہ کےنتیجےمیںدوسویلین ملازمین اور،فوجی جوان شہیدہوگئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق ڈی آئی خان کے علاقے میں دہشت گردوں نے نجی کمپنی کی گاڑی پرحملہ کردیا، نجی کمپنی علاقے میں ترقیاتی منصوبے پر کام کررہی ہے، دہشت گردوں کی فائرنگ کےنتیجے میں2 سویلین ملازمین نےجام شہادت نوش کیا، شہید ہونے والوں میں35 سالہ محمد فیصل اور29 سالہ آصف کامران شامل ہے۔
آئی ایس پی آرکےمطابق سیکیورٹی پر مامور 33سالہ سپاہی محمد شاہین شاہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہیدہوئے، سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آرکےمطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،سیکیورٹی فورسز علاقے کی ترقی وخوشحالی کیلئے تعاون جاری رکھیں گی۔