سندھ میں ملیریانےپنجےگاڑھ لئے،مزید2248کیسز رپورٹ

Nov 14, 2023 | 01:07 AM

ایک نیوز:کراچی سمیت سندھ بھرمیں ملیریابےقابوہوگیا،24گھنٹوں میں مزید 2248کیس رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں بے حد اضافہ ہوگیا۔
ذرائع کےمطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید2248 افراد میں ملیریا کیسزکی تصدیق ہوئی،جن میں سے16 افراد کا تعلق کراچی کے مختلف علاقوں سے ہے ۔
ذرائع کےمطابق سندھ بھر میں کئی ماہ سے اسپرے مہم بندہونےکی وجہ سےمچھروں کی بہتات ہوگئی،سندھ بھر میں رواں سال کے دوران 4 لاکھ80 ہزارافراد ملیریا کا شکار ہوئے اوردو افراد جاں بحق ہوگے۔
ذرائع کےمطابق سرکاری ہسپتالوں میں بہتر علاج نہ ہونے پر درجنوں افراد نجی ہسپتالوں سے مہنگاعلاج کرانے پر مجبورہے۔

مزیدخبریں