ویب ڈیسک : بولنگ کوچ بننےسے متعلق خبروں پر عمر گل کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔
میڈیا سے گفتگو میں عمر گل نے کہا کہ بولنگ کوچ بننے کا میڈیا سے سنا ابھی اس بات میں کوئی صداقت نہیں ۔ اگر عہدہ آفر ہوا تو اپنی شرائط پر قبول کروں گا۔
یاد رہے کہ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عمر گل کو بولنگ کوچ کی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرمناک کارکردگی کے بعد غیر ملکی باؤلنگ کوچ مورنی مورکل نے عہدےسے استعفیٰ دیدیا ہے ۔