ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی سیاست کیلئے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیازی کا فنانشل ٹائمز کو دیا گیا انٹرویو ان کی اپنی غیرملکی سازشی تھیوری کی تردید اور اس شیطانی کردار کی یاددہانی ہے جو انہوں نے اپنی معمولی سیاست کو بچانے کیلئے پاکستان کے بیرونی تعلقات کو نقصان پہنچانے میں ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والے عمران خان کی مکاری اور غداری سے قوم حیران ہے۔