ثانیہ مرزاکو طلاق ، شعیب ملک اورعائشہ عمر مشکل میں پھنس گئے

Sania Mirzako divorced, Shoaib Malik and Ayesha Umar got stuck in trouble
کیپشن: Sania Mirzako divorced, Shoaib Malik and Ayesha Umar got stuck in trouble

ایک نیوز نیوز :ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان طلاق کی افواہیں مقامی اور عالمی میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان طلاق کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے   دونوں میں باقاعدہ طلاق کا اعلان چند دن تک ہوجائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزااور شعیب ملک کے درمیان طلاق کی بنیادی وجہ پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر ہیں۔ شعیب ملک اور عائشہ عمر نے بولڈ فوٹو شوٹ کیا تھا جس کے بعد ان دونوں کے درمیان معاشقہ شروع ہوگیا تھا جبکہ عائشہ عمر اس بات کی تردید کرچکی ہیں ۔
ثانیہ نے سوشل میڈیا پر کچھ خفیہ پوسٹیں لگائیں جس میں اشارہ دیا کہ ان کی شادی میں سب ٹھیک نہیں ۔کئی میڈیا رپورٹس میں آرہا ہے کہ  شعیب پاکستانی ماڈل عائشہ عمر کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور ان سے قربت کی وجہ سے ثانیہ کے ساتھ ان کی شادی مشکل میں پڑ گئی۔
اب سوشل میڈ یا صارفین عائشہ عمر پر شادی توڑوانے کا الزام لگاتے ہوئے برس پڑے ۔سوشل میڈیا پر عائشہ عمر کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے ۔ انسٹاگرام پر صارفین نے عائشہ عمر کو بری طرح ٹرول کیا ، یہاں تک کہ کچھ مداحوں نے شعیب ملک کو اپنی اہلیہ کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام بھی لگا دیا ۔
ایک صارف نے کمنٹس میں لکھا تمہی ہو؟؟ جس نے ثانیہ مرزا کا بسا بسایا گھر اجاڑدیا۔ایک اور صارف نے لکھا کہ
 کوہ نور کو طلاق دے دے کچرا اٹھا لیا شعیب نے تو۔ خدا تمہیں کبھی معاف نہیں کرے گا۔ دنیا میں اسے دیکھو اسے ایک شادی شدہ مرد ہی پسند آیا۔ایک صارف نے لکھا کہ یہی ٹیڑھے منہ والی ملی تھی شعیب کو..بیٹا تو ثانیہ مرزا کا مستحق بھی نہیں تھا
ایک صارف نے لکھا کسی کا گھر تباہ کر کے کیا ملا؟ تو بھی خوشی سے نہیں جی پائے گی۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ دنیا کی ساری بدصورت عورت ایک طرف یہ عورت ایک طرف ،ایک اور نے لکھا کہ یہ عورت ثانیہ مرزا کی کبھی برابری نہیں کر سکتی کسی بھی چیز میں.