لاہور ہائیکورٹ: فرح گوگی کرپشن کیس میں نئی پیشرفت، فریقین کو نوٹسز جاری

لاہور ہائیکورٹ: فرح گوگی کرپشن کیس میں نئی پیشرفت، فریقین کو نوٹسز جاری
کیپشن: Lahore High Court: New developments in Farah Gogi corruption case, notices issued to the parties(file photo)

ایک نیوز نیوز: فرح گوگی کرپشن کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عدالت کی جانب دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب لاہور نے قانون کے برعکس انکوائری شروع کررکھی ہے۔ 

درخواست میں مزید کہا گیا کہ نیب اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر نوٹسز بھجوا رہا ہے، اینٹی کرپشن پہلے ہی اسی نوعیت کی درخواست کو خارج کرچکا ہے۔ 

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت  نیب کی جانب سے جاری نوٹسز کالعدم قرار دے۔ عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے جواب طلب کرلیا۔