ایک نیوز نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے اہم کھلاڑی دفاع میں آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ جو کچھ صحافی اور میڈیا ہاؤسز پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، عمران خان نے کبھی ایسی گفتگو نہیں کی۔ درحقیقت عمران خان نے پاکستان کے متعلق آگے بڑھ جانے کی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی عوام کے مفادات کے تحفظ پر مبنی ایک آزاد خارجہ پالیسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ کپتان چاہتے ہیں کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جا کر جو ہوا وہ دوبارہ نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ 26 سال سے عمران خان مسلسل ایک ہی بات کر رہے ہیں کہ پاکستان امریکہ اور دیگر ممالک سے باہمی احترام پر مبنی باوقار تعلقات چاہتا ہے۔ ہر ملک کو غیر ملکی ڈکٹیشن لینے کے بجائے اپنے عوام کے مفاد میں فیصلے کرنے چاہئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب کوئی ممالک اپنے عوام کے بہترین مفادات اور خواہشات کے خلاف فیصلے کرتے ہیں تو تعلقات میں مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ اس طرح کے اقدامات سے قومی مفاد کو نقصان پہنچتا ہے۔