ایک نیوز نیوز :سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور نے ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاریاں روکنے کا بل منظورکرلیا ۔
بل کے متن کے مطابق کسی پارلیمنٹرین کو اسمبلی یا سینیٹ اجلاس سے 8 دن قبل گرفتار نہیں کیا جا سکے گا جبکہ پارلیمنٹ کے احاطے سے گرفتاری اسپیکر یا چیئرمین سینیٹ کی اجازت سے مشروط کردی گئی۔بل کے مطابق عدالتی کارروائی بھی کسی سیشن کے دوران نہیں کی جاسکے گی۔ اجلاس سے 15 روز پہلے یا بعد تک پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے ہوں گے۔بل کے مطابق کسی رکن کو گرفتار کرنے سے قبل وجوہات اسپیکر یا چیئرمین کو بتانا لازم ہوگا۔ دوران سیشن کسی رکن کو کسی وجہ سے بھی کوئی کمیشن یا انکوائری ٹریبونل نہیں بلا سکے گا۔