پی ٹی آئی کارکن معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

Nov 14, 2022 | 21:41 PM

ایک نیوز نیوز: وزیرآباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے، جس میں تہلکہ خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ معظم گوندل کو لگنے والی گولی بڑی گن کی لگتی ہے۔ خدشہ ہے کہ معظم کو لگنے والی گولی ملزم نوید کی پستول کی نہیں ہے۔ 

یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ ان پر کئی اطراف سے فائرنگ کی گئی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق ان کی جان کو اب بھی خطرہ ہے۔ اس لیے ان کی رہائش گاہ پر سرکاری اخراجات پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں