ایک نیوز نیوز :وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے ، چند دنوں میں یہ تعیناتی ہوجائیگی ، ایکسٹینشن کا معاملہ ختم ہونا چاہیے۔
تفصیلات کےمطابق نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےراناثنااللہ نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی جیسے معاملات مشاورت سے ہی ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چیک اپ کیلئے اے ایف آئی سی میں داخل ہوا تھا، آج ہی واپس آیا ہوں، بالکل ٹھیک ہوں، ڈاکٹر نے کہا ہے یہ معاملہ زیادہ خطرناک نہیں، ہارٹ سرجری کے بعد اس کا چیک اپ ہوتا ہے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ میری ارشد شریف سے روانگی سے پہلے بات ہوئی تھی، ارشد شریف کا پاکستان سے باہر جانے کا پروگرام نہیں تھا۔ اسلام آبادہائیکورٹ نے ارشد شریف کو مقدمات میں ضمانت دی تھی۔راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت نے کس کی فرمائش پر تھریٹ الرٹ جاری کیا؟ فرمائشی تھریٹ الرٹ کے بعد ارشد شریف کا باہر جانے کا ذہن بنا۔
آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا معاملہ ختم ہونا چاہئے ،رانا ثنا اللہ
Nov 14, 2022 | 21:33 PM