امریکی اور چینی صدور میں پہلی ملاقات

امریکی اور چینی صدور میں پہلی ملاقات
کیپشن: امریکی اور چینی صدور میں پہلی ملاقات

ایک نیوز نیوز :چینی اور امریکی صدور کے درمیا ن پہلی باالمشافہ ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جی20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے دورہ انڈونیشیا کے دوران بائڈن اور شی نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات صدر بائڈن کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد صدر شی کے ساتھ پہلی  بالمشافہ ملاقات تھی۔امریکی صدر جو بائڈن اور چین کے صدر شی جن پنگ نے باہمی تعلقات میں درست راستے کے تعین پرزور دیا۔
اس موقع پر امریکی صدر نے کہاکہ دونوں ممالک کو جھڑپ سے پرہیز کرنا چاہیے۔ امریکا اور چین پر  تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ملاقات میں باہمی تعلقات کا رُخ مثبت سمت میں موڑنے کی خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔چینی صدرنے کہا کہ دونوں رہنماؤں کوتعلقات میں درست سمت کا تعین کرنا چاہیے۔ ہم علاقائی و گلوبل معاملات  میں بائڈن کے ساتھ مخلصانہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔