ایک نیوز نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق درخواست گزار خرم رفیق نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں لارجر بنچ کی 15 نومبر کو ہونے والی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنے وکیل اعظم نذیر تارڑ کی جگہ نیا وکیل مقرر کرنا چاہتے ہیں۔ استدعا ہے کہ نیا وکیل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے کل ہونے والی سماعت ملتوی کی جائے۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا سات رکنی لارجر بنچ درخواستوں پر 15 نومبر کو سماعت کرے گا۔ فل بنچ کی سربراہی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کریں گے۔ مرکزی درخواست میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کو ملزمان پولیس اہلکار رضوان قادر اور خرم رفیق نے دائر کی ہے۔