نوجوان نے گرل فرینڈ کی لاش کے 35ٹکڑے کرکےمختلف مقامات پر پھینک دیئے 

The young man cut his girlfriend\'s body into 35 pieces and threw them at different places
کیپشن: The young man cut his girlfriend's body into 35 pieces and threw them at different places

 ایک نیوز نیوز :بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ کی لاش کے 35ٹکڑے کرکےمختلف مقامات پر پھینک دیئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت آفتاب امین پونا والا کے نام سے کی گئی ، دہلی پولیس نےملزم کو11 نومبر کو گرفتار کیا تھا۔ملزم نے مبینہ طور پر 18 مئی کواپنی ساتھی 26 سالہ شردھا کا گلا گھونٹ کراس کے جسم کے 35 ٹکڑے کیے، پھرایک نیا فریج خرید کرانہیں ذخیرہ کیا۔ کسی بھی قسم کے شک وشبہ سے بچنے کیلئےملزم نے لاش کے ٹکڑوں کو مختلف مقامات پرپھینک دیا۔


رپورٹس کے مطابق ملزم لاشوں کے ٹکڑے پھینکنے کیلئے رات 2 بجے پولی بیگ میں اعضاء رکھ کر گھرسے نکلتا تھا۔پولیس کے مطابق8 مہاراشٹراکے علاقے پالگھرسے تعلق رکھنے والے لڑکی کے والد نے بیٹی کی جانب سے مسلسل عدم رابطے پر دہلی پولیس سے رابطہ کیا۔والد کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے تفتیش شروع کی اور سراغ لگا لیا۔

پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اکثر لڑتے تھے کیونکہ شردھا اس پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی۔دونوں  ایک کال سینٹرمیں کام کرتے تھے اوروہیں ان کی ملاقات دونوں نے ڈیٹنگ شروع کی اور ایک ساتھ رہنے لگے۔ تاہم خاندان نے ان کے تعلقات کو منظور نہیں کیا جس کے بعد یہ جوڑا دہلی فرار ہو گیا۔