ایک نیوز نیوز: کویت میں ایک شہری نے شادی کے موقع پر دلہن کو 30 لاکھ ڈالر (66 کروڑ 22 لاکھ روپے پاکستانی)حق مہر ادا کیا ہے۔ اسے اب تک اسلامی تاریخ کا سب سے بڑا کیش حق مہر کہا جارہا ہے
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق کویتی شہری نے شادی کی رات دلہن کو حق مہر کا چیک دیا ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ کویت کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا مہر ہے۔‘
متعلقہ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ’ کویت میں مہر کا کوئی ضابطہ نہیں ہے۔ کم سے کم ایک دینار اور زیادہ سے زیادہ 25 ہزار دینار مہر کا ریکارڈ موجود ہے۔‘
’اس ضمن میں کوئی کم سے کم یا زیادہ سے زیادہ کی حد مقرر نہیں ہے بلکہ اسے معاشرے کے افراد کی صوابدید پر چھوڑا گیا ہے۔