ایک نیوز نیوز :میلسی میں میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کی نااہلی نے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ۔سیوریج کے مین ہولز پر ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے 6 سالہ کمسن بچہ مین میلسی ملتان روڈ پر گٹر کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے مین ہول میں جا گرا۔
تفصیلات کےمطابق بچوں اور خواتین کے سیوریج کے کھلے مین ہولوں میں گرنے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں آج بھی ایک 6 سالہ کمسن بچہ مین میلسی ملتان روڈ پر گٹر کا دھکنا نہ ہونے کی وجہ سے مین ہول میں جا گرا جسے شہری نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال لیا۔مین میلسی ملتان روڈ پر روزانہ ہزاروں افراد، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں گزر تی ہیں جبکہ سیوریج ہول کے ڈھکن غائب ہونے کے باعث حادثات بھی معمول بن چکے ہیں شہریوں کے مطابق سکول آنے جانے والے بچے اور خواتین کے سیوریج ہول میں گرنے کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں، متعدد بار انتظامیہ کو اس بارے آگاہ کر چکے ہیں لیکن متعلقہ ادارے بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں