ارشد شریف کی سرکاری پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرعام پر آگئی، تہلکہ خیز انکشافات

Nov 14, 2022 | 17:21 PM

ایک نیوز نیوز: کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کی سرکاری پوسٹ مارٹم رپورٹ منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی جائے گی۔ جس میں ذرائع نے انتہائی تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم میں درج ہے کہ ارشد شریف کی لاش پر بارہ زخم پائے گئے۔ ارشد شریف کی بائیں آنکھ کے گرد سیاہ نشان تھا۔ 

ذرائع کے مطابق ارشد شریف کی گردن کے بائیں جانب زخم موجود تھا۔ اس کے علاوہ چھاتی کے دائیں جانب سینے پر بھی زخم موجود تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ارشد شریف کی کمر پر موجود زخم کے گرد سیاہ نشان موجود تھا جبکہ ان کے دائیں ہاتھ کے چار ناخن موجود نہیں تھے۔ 

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ارشد شریف کی دائیں کلائی پر رگڑ کا نشان موجود تھا اور ان کی کھوپڑی کی بائیں جانگ کی ہڈی غائب تھی جبکہ ان کے دماغ کے بائیں جانب کا حصہ متاثر ہوا تھا۔ ارشد شریف کی دائیں جانب کی ہنسلی کی ہڈی، تیسری پسلی میں فریکچر تھا۔ 

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق گولی سے ارشد شریف کا دماغ، پھیپڑا شدید متاثر ہوا۔ ان کے بائیں ہاتھ کی انگشت شہادت پر گہرا زخم تھا جبکہ ان کے بائیں ہاتھ کی دو انگلیوں کے ناخن میں خون جما تھا۔ 

مزیدخبریں