ایک نیوز نیوز:غازی آباد کے علاقے میں ڈولفن اہلکاروں نے ون ویلر کو نہ رکنے پر فائرنگ کر کے نوجوان کو شدید زخمی کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈولفن اہلکار نے ون ویلر کہ نہ رکنے پر اس پر فائرنگ کردی جس سے نوجوان شدید زخمی ہو گیاہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ڈولفن کو معاملے کی خود انکوائری کا حکم دے دیاہے۔
ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ متعلقہ ڈولفن ٹیم کومعطل کر دیا گیاہے۔ وقوعہ کے حوالہ سے مقدمہ درج کرلیا گیا۔شہری کی پہچان حسن کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی شہری حسن مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ وقوعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ریسنگ کے دوران پیش آیا۔ غازی آباد ویک اینڈ پر ون ویلنگ و ریسنگ کیلئے پسندیدہ ایریا تصور کیا جاتا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کا کہناہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز و دیگر ٹیکنالوجی کی مدد سے حقائق کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزیدقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایس پی ڈولفن توقیر نعیم کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی نوبت کس وجہ سے پیش آئی،انکوائری کی جا رہی ھے۔