پنجاب یونیورسٹی، سیلاب متاثرہ طلباء کے خصوصی امتحانات کی رول نمبر سلپس جاری

پنجاب یونیورسٹی، سیلاب متاثرہ طلباء کے خصوصی امتحانات کی رول نمبر سلپس جاری
کیپشن: پنجاب یونیورسٹی، سیلاب متاثرہ طلباء کے خصوصی امتحانات کی رول نمبر سلپس جاری

عمران لطیف ایک نیوز نیوز : پنجاب یونیورسٹی نے سیلاب متاثرہ طلباء کے خصوصی امتحانات کی رول نمبر سلپس جاری کردی۔
تفصیلات کےمطابق شعبہ امتحانات نے 17نومبر 2022ء سے شروع ہونے والے سیلاب سے متاثرہ ایل ایل بی ، ایسو سی ایٹ ڈگری ان کامرس اور ایم اے /ایم ایس سی کے امیدواروں کیلئے خصوصی سالانہ تحریر ی امتحانات2022ء کی رول نمبر سلپس جاری کیں۔   پنجاب یونیورسٹی لا کالج، جہلم کیمپس اور گوجرانوالہ کیمپس کے امیدوار پنجاب یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ سے اپنی رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ پرائیویٹ امیدوار پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے اپنی رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈکر سکتے ہیں ریگولر،لیٹ کالج امیدوار اپنے متعلقہ کالجز سے رولنمبر سلپس حاصل کر سکتے ہیں۔