ایک نیوز نیوز: لاہور میں ڈیفنس اے کے علاقے میں رہائش پذیر ڈائریکٹر نیب کے گھر گھسنے کی کوشش میں مشکوک شخص گارڈ کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر نیب امجد اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ مشکوک شخص چوری کرنے کے لئیے گھر میں گھسنا چاہتا تھا۔
لیکن سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نامعلوم شخص زخمی ہو گیا ۔ زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔زخمی ملزم ریکارڈ یافتہ ھے اور متعدد وارداتوں میں مطلوب ہے۔