پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیوں کا انعقاد

 پاکستان کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
کیپشن: پاکستان کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

ایک نیوز نیوز: اوکاڑہ میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام پاک فوج کےحق میں پاکستان زندہ بادریلی نکالی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ میں شرکاء کی جانب سے پاک فوج زندہ بادکےفلک شگاف نعرےلگائےگئے۔  ریلی میں پاک فوج سےبھرپوراظہاریکجہتی کامظاہرہ کیاگیا۔ 

مقررین نےاپنے خطاب میں پاک فوج کےشہداکوسرخ سلام اورخراج عقیدت پیش کیا۔ حافظ جابر کمبوہ نے  کہا کہ پاکستان کابچہ بچہ اپنی فوج کےساتھ ہے۔ پاک فوج کی عظیم قربانیوں کوکسی صورت بھی فراموش نہیں کیاجاسکتاہے۔  پاک فوج ہماری سرحدوں کی حفاظت بھر پور طریقے سے کر رہی ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-14/news-1668424208-6268.mp4

اشرف کمبوہ  کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاک فوج کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ ملک کے تمام حصوں سے عوام نے فوج کے خلاف ہونے والا پروپیگنڈہ مسترد کیا۔ کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں کہ پاک فوج نے ملک کے لئے ان گنت قربانیاں دی ہے۔ہم پاک فوج کے ساتھ آخری دم تک کھڑے ہے اور کھڑے رہے گے۔ ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب میں جا کر اختتام پذیر ہو گی۔