ایک نیوز نیوز: شاہ برطانیہ کنگ چارلس سوم نے لندن میں وہائٹ ہال 'میموریل' پر برطانیہ اور دولت مشترکہ کے جنگی محاذوں پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوانوں کی یاد میں ہونے والی ایک باوقار تقریب میں شرکت کی۔
’ریمیمبرنس سنڈے‘ کی مرکزی تقریب میں شاہ چارلس سوم نے جنگ عظیم اول اور دوئم کے بعد سے اب تک تنازعات کے دوران ہلاک ہونے والے مسلح افواج کے ارکان کی یادگار پر گل لالہ (پوپی) کے پھولوں کی چادر چڑھائی۔
برطانیہ میں ہر سال ’ریمیمبرنس سنڈے پر مرنے والے فوجی جوانوں کی یاد میں ساری قوم دو منٹ کی خاموشی اختیار کرتی ہے
سالانہ ’ریمیمبرنس سنڈے‘ کی تقریب میں شرکت کرنے والے سینئر رائلز، برطانوی وزیر اعظم رشی سونک اور دیگر سیاسی قائدین کے ہمراہ سابق فوجیوں اور سروس پر موجود اہلکاروں نے واقعہ کی یاد میں یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
The King laid a wreath at the Cenotaph in remembrance of those who have died in the line of duty.
— Sky News (@SkyNews) November 14, 2022
In recent years, the new monarch had performed the role as the Prince of Wales on behalf of the Queen.https://t.co/PAiZ4DiULB pic.twitter.com/PNaPVbaU9c
ڈچز آف کیمبرج، شہزادی کیتھرین مڈلٹن اور ملکہ کونسورٹ کمیلا نے بھی اس تقریب میں شرکت کی اور مرنے والےفوجیوں جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر دہشت گرد حملوں کے ممکنہ خطرے کے سخت خدشات کی وجہ سے یادگار کے ارد گرد بھاری تعداد میں پولیس کی نفری موجود تھی، جبکہ تقریب میں شریک شاہی خاندان اور سیاسی رہنماؤں کے ارد گرد انٹیلی جنس اور پولیس کا سخت پہرہ تھا۔
سروس کے آغاز پر جس وقت بگ بین نے 11 بجے کا گھنٹہ بجایا تو شاہ چارلس نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں کی یاد میں احتراماً دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
ہر سال کی طرح، اس سال بھی ملک بھر میں ریمیمیبرنس سنڈے کی تقریبات منعقد ہوئیں جبکہ سینٹرل لندن میں منعقدہ سب سے بڑی ریمیمبرنس سنڈے کی تقریب کو دیکھنے کے لیے صبح سے ہزاروں افراد جمع ہونا شروع ہوگئے تھے۔