جی 20،  خاتون اول جہاز کی سیڑھیاں اترتے ہوئے گر گئیں

Nov 14, 2022 | 15:14 PM

ایک نیوز نیوز: خاتون اول جہاز کی سیڑھیوں پر لڑکھڑا کر گر گئیں ، زخمی ہونے کے باوجود ہمت سے خیرمقدمی وفد سے ملاقات۔

 رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو اور خاتونِ اول ایریانا جوکو ویدودو پیر کو جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت کے لیے بالی پہنچے۔ اس موقع پر ہوائی جہاز سے اترتے وقت خاتونِ اول لڑکھڑا کر گر گئیں۔ انہیں کچھ چوٹ تو آئی لیکن انہوں نے کمال ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضبط کا مظاہرہ کیا اور اپنے چہرے کے تاثرات سے کچھ ظاہر نہیں ہونے دیا،

خاتون اول نے خیرمقدمی وفدسے ملاقات بھی کی اور اس کے بعد صدر مملکت کے ہمراہ سرکاری رہائش گاہ کے لئے روانہ ہوگئیں  جہاں ڈاکٹرز نے ان کا مکمل میڈیکل چیک اپ کیا اور انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

مزیدخبریں