ایک نیوز نیوز: پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے مداخلت نہ کی ہوتی تو آج ملک میں عام انتخابات ہوچکے ہوتے۔
تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہورہی ہے۔ 1867 میں قانون آیا تھا 150 سال بعد قانون ہی بدل دیا، ایف آئی آر کو ہر حال درج کرنا ہوتا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان کے فیصلے اب مزید بند کمروں میں نہیں ہوسکتے۔ جب تک عوام کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کیا جاتا، معاملات ٹھیک نہیں ہوسکتے۔ حکمرانوں کو اپنا سر تسلیم خم کرنا پڑے گا۔ آپ فیصلوں کو درست کریں تو ہم ہر ممکن تعاون کریں گے۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ کی عدالت نے التوا پر شہباز شریف پر جرمانہ کیا ہے۔