گوہرعلی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج بھی اپنی سیاسی مصروفیات انتہائی محدود کر دیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں،صرف چند مخصوص شخصیات سے پی ملاقات کریں گے،عمران خان نےآج بھی سیاسی مصروفیات بچوں کی وجہ سےمحدودکردیں ہیں، عمران خان زمان پارک میں اپنے بیٹوں قاسم اور سلمان کے ساتھ موجود ہیں، عمران خان آج بھی اپنا زیادہ وقت بچوں کے ساتھ گزاریں گے۔
پارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ عمران خان پارٹی رہنماؤں کو ٹیلی فون کے ذریعے ہدایات دے رہے ہیں،وہ آج صرف چندمخصوص شخصیات سےملاقاتیں کریں گے اور آج شام 5 بجے کے بعد حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے ورچوئل خطاب کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زمان پارک کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ عمران خان کی سیکیورٹی کے لئے کے پی پولیس کے کمانڈوز تعینات ہیں اور معمول سےہٹ کر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے،عمران خان کے گھر کی کھڑکیوں پر بلٹ پروف شیشے بھی نصب کردیئے گئے ہیں۔