صدیق ساجد: صدر عارف علوی متعدد ملاقاتوں کے باوجود عمران خان کو وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات پر آمادہ نہ کرسکے۔
ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی نے متعدد ملاقاتیں کی جس کے باوجود عمران خان وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات پر آمادہ نہ ہوسکے۔ جس پر صدر مملکت عارف علوی نے ہاتھ کھڑے کردئیے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان پی ڈی ایم کے کسی بھی مرکزی رہنما کے ساتھ ملنے کو تیار نہیں ،مشترکہ دوستوں نے انتخابی اصلاحات سمیت الیکشن ٹائم فریم پر بات چیت کی کوشش کی تھی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کو پارٹی کے سینیر رہنماؤں کی کمیٹی بنانے کی تجویز دی گئی ہے،سابق وزیراعظم نے وہ تجویز بھی کردی تھی لیکن ڈیڈ لاک کی وجہ سے پس پردہ دوستوں اور عارف علوی نے حکومت سے رابط نہ کیا ۔ایک اہم شخصیت نے بھی عمران خان کے رویے کی وجہ سے ان سے ملنے سے انکار کردیاہے۔یہ شخصیت، صدر عارف علوی اور عمران خان ان دنوں لاہور میں تھے اگر عمران خان مذاکرات پر آمادہ ہوتے تو صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کرنا تھی۔ عمران خان الیکشن ٹائم فریم اپنی مرضی کا اور آرمی چیف کی تقرری میں بھی اپنی ان پٹ چاہتے تھے۔